اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے محکمہ حج وزیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے سانحہ منیٰ میں ایران کے صوبہ گیلان کے شہید ہونے والے حاجیوں کی یاد میں رشت شہر میں منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قانونی طریقے سے شہدائے سانحہ منیٰ کے لواحقین کے حقوق کی بازیابی کی کوشش اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل آتا -
انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ ، حج کا انتظام چلانے میں آل سعود کی بدانتظامی، نااہلی اور عدم توانائی کا نتیجہ تھا - ان کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ کو ایران کے عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکیں گے -
ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا کہ گمراہ اور منحرف وہابی نظریہ جو سانحہ منیٰ کے ایرانی شہدا کے جنازوں کو ایران منتقل کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی رہا تھا رہبرانقلاب اسلامی کے شجاعانہ اور سخت بیان کے بعد اپنی اوقات میں آگیا اور یوں اس نے ایرانی شہدا کے جنازوں کو ایران منتقل کرنے کا راستہ کھول دیا -
ایران کےمحکمہ حج وزیارت کے سربراہ نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کی خدمت ، سانحہ منیٰ کی قانونی پیروی اور اس راہ میں حاصل ہونے والی کامیابی، سعودی عرب اور آل سعود کے منہ پر زور دار طمانچہ ثابت ہوگی -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲